پاکستان
06 جنوری ، 2013

کراچی :فائرنگ اور تشدد، 2 افراد ہلاک

کراچی :فائرنگ اور تشدد، 2 افراد ہلاک

کرچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 2 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،مقتول کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں ککری گراوٴنڈ کے نزدیک سے ایک شخص کی لاش ملی،جس کی آنکھوں پر پٹی اور دونوں ہاتھوں پر رسی سے بندھے ہوئے تھے ،مقتول کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ لاش کو پولیس کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :