آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ سینٹر کا دورہ، کانسٹیبل شاہد کو گلے لگاکر خیریت دریافت کی

لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے نفسیاتی امراض کی علاج گاہ مینٹل ہیلتھ کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے کانسٹیبل  شاہد زوہیب  سے ملاقات کی۔

مینٹل ہیلتھ سینٹرکے دورے کے دوران  آئی جی پنجاب نے زیرعلاج کانسٹیبل شاہد زوہیب سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کانسٹیبل شاہد زوہیب کو گلے لگایا اور ان کی جلدصحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

اس موقع پر  آئی جی پنجاب نے کہا کہ کسی کی بیماری کامذاق بنانا، الزامات لگانا، مریض اوراہل خانہ سے زیادتی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل شاہد کو لاک اپ میں رکھنے کا دعوٰی غلط اور حقائق کے برعکس ہے، شاہد کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیرنگرانی جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے اہلکار کی وائرل ویڈیو  

واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک جگہ پر ٹریفک وارڈن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکا ہوا ہے اور وہاں سے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ایک موٹر سائیکل سوار نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس موقع پر موجود اس شخص نے ٹریفک وارڈن سے پولیس کی وردی میں ملبوس موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا کہتا ہے لیکن موٹرسائیکل سوار اپنی موٹر سائیکل نکالنے پر بضد رہتا ہے۔

مائیک پکڑے شخص نے موٹر سائیکل کو پکڑ کو وردی میں ملبوس موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی جس پراس نے مائیک پکڑے شخص کو گالیاں دیں۔

اس واقعے پر پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ  کانسٹیبل 8 سال پہلے ہوئے ٹریفک حادثے کی وجہ سے نفسیاتی بیماری کا شکار ہے ، مزید علاج کے لیے کانسٹیبل شاہد کو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :