پاکستان
07 جنوری ، 2013

شدید دُھند ، اسلام آباد سے کل کہار تک موٹروے بند، پروازیں متاثر

شدید دُھند ، اسلام آباد سے کل کہار تک موٹروے بند، پروازیں متاثر

اسلام آباد…شدید دُھند کے باعث اسلام آباد سے کلرکہارتک موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق پشاور سے رشکئی اور برہان سے اسلام آباد تک شدید دُھند ہے اور حد نظر 30 سے 60 میٹر تک ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر حسن ابدال سے اسلام آباد تک شدید دُھند اور حد نظر 10میٹر ہے۔جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے جہلم تک شدید دُھند اور حد نظر صفر سے10 میٹر تک ہے۔جی ٹی روڈ پر لاہور سے اوکاڑہ تک دُھند اور حد نظر50 سے 100میٹر ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کسوال سے لودھراں تک دُھند اور حد نظر 40 سے 50 میٹر ہیجبکہ موٹرویز اور ہائی ویز پر دُھند میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :