07 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما سابق رپبلکن سینیٹر چک ہیگل کو وزیر دفاع نامزد کریں گے،اعلان کل متوقع ہے۔ریاست نبراسکا کے66 سالہ سابق سینیٹر چک ہیگل، لیون پیٹنا کے بعد امریکا کے وزیر دفاع ہوں گے فیصلہ سینیٹ کرے گی۔اب یہ دیکھنا ہے کہ سنیٹ ان کی حمایت کرتی ہے یا نہیں کیونکہ ہیگل کوایران کے جوہری پروگرام پرپابندی سے متلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا رہاہے۔جب مسٹر ہیکل سینیٹر تھے تب انہوں نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد آرگنائزیشن قرار دینے اور ایران پر اس کے جوہری پروگرام کی پاداش میں پابندیاں لگانے کی مخالفت کی تھی۔