Time 31 اگست ، 2023
کھیل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ ہوگئیں۔

بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دی۔

ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

بابر اعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری اسکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افتتاحی میچ کے بعد پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان سے خصوصی پرواز سے کولمبو روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کولمبو سے بذریعہ بس کینڈی روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا جبکہ نیپال کی ٹیم 4  ستمبر کو بھارت کے مد مقابل ہوگی۔

ایشیا کپ  ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

مزید خبریں :