Time 03 ستمبر ، 2023
کاروبار

ڈالرکی قیمت میں اضافے سے پاکستان کے غیر ملکی قرض میں 6 ہزار ارب روپےکا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے  پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6  ہزار  ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتےکے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 305روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2023  تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ  ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی جس کی وجہ سے  پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار  ارب روپے مزید بڑھ گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مارچ 2023  تک مالی سال کے 9 ماہ میں پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی قرضے مزید 10 ہزار  ارب  روپے بڑھ کر 59 ہزار 247 ارب روپے ہوگئے۔

ان میں سے حکومت کا ملکی قرضہ 35 ہزار 76 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 24 ہزار 171 ارب روپے ہے۔


مزید خبریں :