Time 03 ستمبر ، 2023
پاکستان

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج

سادہ لباس افراد 3 گاڑیوں میں آئے اور بیٹے کو گاڑی سمیت لے گئے، والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کا متن— فوٹو:فائل
سادہ لباس افراد 3 گاڑیوں میں آئے اور بیٹے کو گاڑی سمیت لے گئے، والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کا متن— فوٹو:فائل

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف آئی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا۔

مدعیہ کے مطابق اغوا کرنے والے ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے اور بلال شاہ کااب تک گھر والوں سےکوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کیا تھا اور کہا تھاکہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

مزید خبریں :