دلچسپ و عجیب
08 جنوری ، 2013

اسلام آباد سے پشاور اور کوٹ مومن سے فیصل آباد تک موٹر وے بند

اسلام آباد سے پشاور اور کوٹ مومن سے فیصل آباد تک موٹر وے بند

اسلام آباد…دھند کے باعث اسلام آباد پشاور ،اسلام آباد لاہور اور لاہور فیصل آباد موٹر وے کو ٹریفک کیلیے بند کردی گئی ہے،شدید دھند کے باعث اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے بند ہے برہان سے چکری تک گہری دھند ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹر وے شدید دھند کے باعث لاہور سیکوٹ مومن تک جبکہ لاہور سے فیصل آباد موٹر وے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد انٹر چینج تک عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز حضرات کی گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں،موٹروے پولیس کے ترجمان نے روڈ یوزر سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب شدید دھند کے باعث اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو اندرون و بیرون ملک پروازوں کیلیے بند کر دی گئی ہے۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق دھند میں کمی کے بعد آئیر پورٹ کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

مزید خبریں :