Time 09 ستمبر ، 2023
پاکستان

بلوچستان میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری، 2 کروڑ 30 لاکھ کی وصولیاں

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 171 بجلی چوروں کے کنکشنز جبکہ عدم ادائیگی کے معاملے پر 682 کنکشنز منقطع کیے گئے: ترجمان کیسکو— فوٹو: فائل
کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 171 بجلی چوروں کے کنکشنز جبکہ عدم ادائیگی کے معاملے پر 682 کنکشنز منقطع کیے گئے: ترجمان کیسکو— فوٹو: فائل

بلوچستان میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، اس دوران بجلی نادہندگان سے 2 کروڑ 30 لاکھ وصول کر لیے گئے۔

آپریشن کے دوران کیسکو نے بجلی چوروں کے 171 کنکشن جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر  682 کنکشن منقطع کردیے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف آپریشن سرکلز میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کارروائیاں کرتے ہوئے صوبہ کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 171 بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کردیے جبکہ عدم ادائیگی کے معاملے پر 682 کنکشنز منقطع کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ پولیس تھانوں کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :