Time 12 ستمبر ، 2023
پاکستان

مری میں 100 سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیاگیا

مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی— فوٹو:فائل
مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی یقین دہانی— فوٹو:فائل

مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا۔

ذرائع پنجاب حکومت نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ عدلیہ سے اسکول کے معاملے پر رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔

 ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

مزید خبریں :