Time 15 ستمبر ، 2023
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان ٹیم سری لنکا سے وطن واپسی کیلئے کب روانہ ہو گی؟

فوٹو: اے سی سی
فوٹو: اے سی سی 

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا سے شکست کے ساتھ  ایونٹ میں اپنے سفر کو اختتام پذیر کرنے والی  پاکستان ٹیم  آج سری لنکا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان افتخار احمد اور سعود شکیل آج صبح سری لنکا سے دبئی روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے بعد کرکٹرز دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک آسٹریلیا اور جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسکواڈ کے باقی ارکان بھی آج شام دبئی کے بعد اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

سری لنکا کے کوشل مینڈس 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کو جیت کیلئے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے۔

اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

مزید خبریں :