Time 15 ستمبر ، 2023
جرائم

کراچی: اے این ایف کے سراغ رساں کتے نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے کارگو سیکشن میں ایک پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی: اے این ایف/ فوٹو جیونیوز
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے کارگو سیکشن میں ایک پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی: اے این ایف/ فوٹو جیونیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں سراغ رساں کتے کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے کارگو سیکشن میں ایک پارسل سے بھاری مقدار میں آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 6 کلو 268 گرام آئس، میڈیسن اور انجکشنز میں شامل کرکے لاہور بھیجی جا رہی تھی، اے این ایف کے ’ڈولی‘ نامی سراغ رساں کتے نے مختلف پارسلز سونگھنے کے بعد ایک پارسل میں منشیات موجودگی کی نشاندہی کی جس سے منشیات برآمد ہوئی۔

 ترجمان کے مطابق اے این ایف انسانی وسائل کے ساتھ پالتو جانوروں کی مہارت کو بھی انسداد منشیات کارروائیوں کیلئے بروئے کار لاتی ہے۔ 

اے این ایف کا کہنا ہے کہ پارسل بک کروانے اور وصول کرنے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :