Time 21 ستمبر ، 2023
کھیل

اپنی رائےکو اہمیت نہ ملنے پر حفیظ کا پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنےکا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق کرکٹر محمد  حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونےکا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے لکھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پرکام کر رہا تھا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  میں چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح  نیک خواہشات  رہیں گی، پاکستان زندہ باد ۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے  ریویو اجلاس میں اپنی رائےکو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں :