جرائم
Time 22 ستمبر ، 2023

لاہور میں 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 13 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ بلال درزی کا کام کرتا تھا، گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ 

جائے وقوعہ پر پہنچنے والی تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔

پولیس نے ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقتول پانچ 5 بچوں کا باپ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔ 

مزید خبریں :