آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے: پروفیسر معین کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے: پروفیسر معین کی جیونیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور:ماہر امراض چشم پروفیسر معین کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض چشم پروفیسر معین نے کہا کہ آشوب چشم کا وائرس میز، دروازے کے ہینڈلز اور دیگر اشیاء سے چپکا رہتا ہے۔

پروفیسر معین نے بتایا کہ متاثرہ شخص میڈیکل اسٹور سے مصنوعی ڈراپس لے کر استعمال کرے اور مصنوعی ڈراپس نہ ملنے کی صورت میں برف سے ٹکور کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آشوب چشم کا وائرس 7 سے 10 دن تک اپنا اثر دکھاتا ہے جب کہ یہ وبا  موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی۔

نگران وزیر صحت

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ انجیکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملےکی مکمل چھان بین کی جارہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنےلائے جائیں گے اور تحقیقات میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے غیر معیاری انجیکشن استعمال ہو رہے تھے، انجیکشن کی مینوفیکچرنگ اورکلینیکل مسئلےکو تحقیقاتی ٹیم دیکھ رہی ہے جب کہ اسی حوالے سے اسپتالوں کے عملے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :