11 جنوری ، 2013
واشنگٹن… امریکا کا کہناہے کہ شام میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اسکی تمام تر توجہ بشارالاسد کی حکومت گرنے کی صورت میں کیمیائی ہتھیاروں کو محفوظ بنانا ہے۔ واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی سیکریٹری دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکا شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کی صورت میں زمینی فوج بھیجنے کے بارے میں غور نہیں کررہا ، لیکن شامی فوجیوں کو باغیوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے خبر دار کیا ہے۔لیون پنیٹانے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کی صورت میں پیدا ہونیوالا خلا زیادہ تشویش ناک ہے، اسکے لئے بین الاقوامی برادری کو اقدام کرنا ہوگا تاکہ کیمیائی ہتھیاروں کو محفوظ بنایا جاسکے۔