Time 08 اکتوبر ، 2023
جرائم

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمرے کے بہانے سعودی عرب جاتے ہوتے گرفتار

ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سعودی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا: ترجمان ایف آئی اے/ فوٹو جیو نیوز
ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سعودی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا: ترجمان ایف آئی اے/ فوٹو جیو نیوز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل نے پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبداللہ احمد کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا، ملزم عمرہ ادائیگی کے بہانے کراچی ائیرپورٹ سے فرار ہونا چاہتا تھا تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے حکام کی جانب سے مسافر کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سعودی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا۔

مزید خبریں :