دنیا
12 جنوری ، 2013

گوانتانامو جیل کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے باہر احتجاج

گوانتانامو جیل کے خلاف وائٹ ہاوٴس کے باہر احتجاج

واشنگٹن… امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے گوانتانومو بے جیل کے خلاف احتجاج کیا اور اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ گوانتا ناموبے جیل میں پہلے قیدی کی آمد کے گیارہ سال مکمل ہونے پر انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے وائٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین میں سے درجنوں افراد نے احتجاجاً گوانتانامو جیل کے قیدیوں جیسا لباس پہن رکھا تھا اور اپنے چہرے سیاہ کپڑوں سے ڈھانپ رکھے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ امریکی صدر اوباما اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے گوانتاناموبے جیل کو بند کریں اور گوانتا ناموبے میں قید افراد کو رہا کیا جائے یا ان پر مقدمات آزاد عدالتوں میں چلائے جائیں ۔ واشنگٹن کے علاوہ شکاگو، ڈیلاس، لاس اینجلس، میامی اور لندن میں بھی گوانتانامو جیل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

مزید خبریں :