Time 16 اکتوبر ، 2023
کھیل

اولپمکس گیمز میں کرکٹ کی شمولیت پر آئی سی سی چیئرمین بھی پرجوش

یہ ابھی شروعات ہیں، اور ہمیں اس سفر کا شدت سے انتطار ہے: گریگ بارکلے/ فائل فوٹو
یہ ابھی شروعات ہیں، اور ہمیں اس سفر کا شدت سے انتطار ہے: گریگ بارکلے/ فائل فوٹو

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبئی میں ہونے والے سیشن میں کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری  پر آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر  آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا کہ لاس اینجلس اولپمکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پرجوش ہیں،کرکٹ سمیت باقی شامل ہونے والے اولمپک کھیل کھلاڑیوں اورفینز کے لیے اچھے ہوں گے۔

گریگ بارکلے  نے کہا کہ  انٹرنینشل اولمپک کمیٹی اور ایل اے 28 کی سپورٹ آئی او سی کا ہمارے ادارے کی ورلڈکلاس ایونٹ پیش کرنےکی صلاحیتوں پر یقین کا شکریہ اداکرتا ہوں، یہ ابھی شروعات ہیں اور ہمیں اس سفر کا شدت سے انتظار ہے۔

مزید خبریں :