Time 21 اکتوبر ، 2023
جرائم

کراچی: بن قاسم روڈ سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمدگی، تحقیقات میں بدفعلی کی تصدیق

بچے کی شناخت اور ورثا کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا،اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو
بچے کی شناخت اور ورثا کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا،اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ہے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: بن قاسم روڈ سے بدھ کے روز 7 سال کے بچے کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے اور بچے کو کہیں اور قتل کرکے چادر میں لپیٹ کر لاش بن قاسم روڈ پرپھینکی گئی تھی، تحقیقات میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جب کہ بچے کی شناخت اور ورثا کا تاحال معلوم نہیں ہوسکا،اس سلسلے میں 25 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق جہاں سے لاش ملی وہاں کوئی سی سی ٹی وی کیمرا نہیں تھا اس جائے وقوعہ کی جیو فینسگ کرائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدا میں پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر ایم ایل او کی غفلت سامنے آئی تھی جس پر ایم ایل او عبدالباسط کے خلاف کارروائی کے لیے بھی کہا گیا ہے لیکن ایک روز کی تاخیر سے بچےکا پوسٹ مارٹم کرکے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :