Time 21 اکتوبر ، 2023
کھیل

ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز  ملتان سلطانز  نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کر لیں۔

ملتان سلطانز نے  انگلینڈکی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

ایلیکس ہارٹلے 28 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ْ

ملتان سلطانز  نے ثقلین مشتاق کو  اسپن بولنگ کوچ  اور  ٹیم مینٹور  بھی مقرر کیا ہے۔

ملتان سلطانز  نے اس سے قبل سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔


مزید خبریں :