21 اکتوبر ، 2023
حیدرآباد میں نشےکے عادی پوتے نے پیسوں کے لیے اپنے دادا کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 70 سال کے بزرگ کی لاش گھر سے برآمد ہوئی تھی، تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ قتل میں مقتول کا پوتا ہی ملوث ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے پوتےکو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نشےکا عادی ہے اور اس نے پیسوں کے لیے دادا کو قتل کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم سے سونا اور تین لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔