Time 26 اکتوبر ، 2023
پاکستان

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل بحال ہونے پر ضمانت بھی ہوگئی: اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے  رہنما اعظم نذیر تارڑ  نےکہا ہےکہ ایون فیلڈ  ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل بحال ہونے پر ضمانت بھی ہوگئی ہے۔

سابق وزیر قانون اور  نواز  شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل بحال ہونے پر  ضمانت بھی ہوگئی ہے جب کہ العزیزیہ کیس میں پنجاب حکومت نوازشریف کی سزا معطل کرچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ  العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف  نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور  میں نظام عدل پر لگنے  والے دھبےکو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پانامہ سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی، ان شاءاللہ  فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج اُس نا انصافی کےخاتمےکی طرف پیشرفت ہوئی ہے، جس کا شکار  پچھلے سات سال سے پاکستان تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ناانصافی کا خاتمہ ہوگا، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھنا شروع ہوگا۔

مزید خبریں :