24 فروری ، 2012
فرانسسکو…این جی ٹی…ایسے ڈرائیور کو خبطی نہ کہیں تو کیا کہیں،بیوقوف ڈرائیور نے شارٹ کٹ کے چکر میں قیمتی پورش گاڑی تازہ بچھائی گئی سڑک کے سیمنٹ میں پھنسادی۔جلد بازی کے نتائج اکثر بُرے ہی ہوتے ہیں اور ایسی ہی ایک مثال امریکی شہر سان فرانسسکو میں پورش گاڑی کے مالک نے پیش کی۔1لاکھ20ہزار ڈالر مالیت کی پورش گاڑی کا مالک گاڑی سڑک پر لایا تو ٹریفک جام سے بچنے کے لیے جلد بازی میں ایسا شارٹ کٹ اختیار کیا جہاں نئی سڑک بچھائی جارہی تھی۔بس پھر کیا تھا جہاں قیمتی پورش تازہ ڈالے گئے ڈامر اور سیمنٹ میں پھنسی نظر آئی وہیں مزدور گاڑی نکالنے کی کوششوں میں لیکن آس پاس چلتے لوگوں کو ہنسنے کے لیے خوش کُن نظارہ ضرور میسر آگیا۔