Time 01 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

گوگل کا انکل سرگم کے تخلیق کار فاروق قیصر کی 78 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت

انکل سرگم کے ساتھ ماسی مصیبتے کی جوڑی نے ہر دل پر راج کیا ہے جو اس کے پرستاروں کو آج بھی مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے/ فائل فوٹو
انکل سرگم کے ساتھ ماسی مصیبتے کی جوڑی نے ہر دل پر راج کیا ہے جو اس کے پرستاروں کو آج بھی مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے/ فائل فوٹو

پاکستان کا مشہور اور پہلا کٹھ پتلی کردار انکل سرگم کے تخلیق کار رائٹر و آرٹسٹ فاروق قیصر کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

1976 میں انکل سرگم پی ٹی وی پر نشر ہونے والا بچوں کا شو کلیان کا پہلا کٹھ پتلی کردار ہے جسے دیکھ کر 19 کے دہائی کے بچے بڑے ہوئے۔

انکل سرگم کو تخلیق کرنے والےمشہور  آرٹسٹ و رائٹر فاروق قیصر ہیں جن کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، اس موقع پر گوگل بھی پیچھے نہ رہا اور اس نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرتے ہوئے آرٹسٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فوٹو گوگل ڈوڈل
فوٹو گوگل ڈوڈل

انکل سرگم کے ساتھ ماسی مصیبتے کی جوڑی نے ہر دل پر راج کیا ہے جو  آج بھی اس کے پرستاروں کو مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے۔

آرٹسٹ فاروق قیصر پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے لاہور کے آرٹس کالج سے فائن آرٹس کی تعلیم حاصل کی۔

1993 میں فاروق قیصر کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ  پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کی جانب سے انہیں1997 میں 'کٹھ پتلی کے ماسٹر' کا لقب دیا گیا جبکہ 2010 میں پی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاروق قیصر 2021 میں جہاں فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

مزید خبریں :