14 جنوری ، 2013
پشاور…تحریک منہاج القرآن خواتین ونگ پشاورکی 700 اراکین اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئیں۔تحریک منہاج القرآن خواتین ونگ کی 700صدر مسز معین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گاڑیاں فراہم کرنے سے انکار کے بعد وہ اپنی ذاتی گاڑیوں میں اسلام آباد جا رہی ہیں۔ مسز معین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں شرکت کا مقصد ڈاکٹر طاہر القادری سے اظہار یکجہتی اور موجودہ کرپٹ نظام کو بدلنا ہے۔