Time 02 نومبر ، 2023
پاکستان

پولیس حراست سے فرار اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے کیس میں عابد باکسر کی ضمانت منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے پولیس حراست سے فرار  اور  سرکاری اسلحہ چھیننے کےکیس میں سابق پولیس انسپکٹر  عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی  عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی، عابد باکسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس کے الزامات  جھوٹے ہیں، وہ ٹرائل کا سامنا کرنے کو  تیار  ہیں، استدعا ہےکہ عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔

عدالت نے  ایک لاکھ روپےکے مچلکوں کےعوض عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔

عابد باکسر کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔


مزید خبریں :