14 جنوری ، 2013
برسبین…سال کے پہلے گرینڈ سلیم دی آسٹریلین اوپن کے پہلے دن ماریا شاراپووا اور وینس ولیمز نے اپنے میچز جیت لئے۔ راڈ لیور ٹینس ارینا میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم کا آغاز ہوگیا۔ پہلے راونڈ مین ویمنز سیکنڈ سیڈ روس کی ماریا شاراپوا نے ہم وطن Olga Puchkova کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی شاراپوا کو پورے میچ میں ایک بھی گیم میں شکست نہ ہوئی۔ انکی جیت کا اسکور 6-0 اور6-0 رہا۔ ایک اور میچ میں امریکی وینس ولیمز نے کازاکستان کی Galina Voskoboeva کو 6-1 اور 6-0 سے شکست دیتے ہوئے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔