14 جنوری ، 2013
راولپنڈی…مجلس وحدت المسلمین نے راول پنڈی میں فیض آباد پر دھرنا ختم کر دیا اور ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر مجلس وحدت المسلمین نے دھرنا ختم کر دیا، اس موقع پرمجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکرٹری پنجاب اصغر عسکری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد فیض آباد پر ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔