پاکستان
14 جنوری ، 2013

ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے اُمید کی کرن ہیں،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کے لیے امید کی کرن ہیں۔ارفع کریم کی پہلی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارفع کریم پاکستان کی ہونہار اورقابل ترین بیٹی تھی،جس نے انتہائی کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔شہبازشریف کاکہناتھاکہ حکومت?پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے خاطرخواہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں :