Time 03 نومبر ، 2023
پاکستان

زمین میں گھپلے کا کیس: اینٹی کرپشن کورٹ نے اویس لغاری کو بری کردیا

سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا: وکیل یعقوب ڈیوا/ فائل فوٹو
سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا: وکیل یعقوب ڈیوا/ فائل فوٹو

ڈی جی خان: اینٹی کرپشن کی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما اویس لغاری کو کرپشن کے کیس میں بری کردیا۔

ڈیرہ غازی خان کی اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کے خلاف بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے کا الزام کے کیس کا فیصلہ سنایا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر لیگی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا۔

اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا کے مطابق سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے انہیں بری کردیا۔

وکیل یعقوب ڈیوا نے کہا کہ اویس لغاری 4 سال سے ضمانت پر تھے اور ان پر بے سروپا کیس سیاسی انتقام پرقائم کیا گیا تھا۔

شہباز شریف کا بیان

اویس لغاری کی بریت پر (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے،  سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ۔

مزید خبریں :