کاروبار
14 جنوری ، 2013

پنجاب کے سی این جی اسٹیشن 31 جنوری تک بند رہیں گے، سوئی ناردرن

پنجاب کے سی این جی اسٹیشن 31 جنوری تک بند رہیں گے، سوئی ناردرن

لاہور … سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن 31 جنوری تک بند رکھے جائیں گے۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق گیس کا شارٹ فال 1250ملین کیوبک فٹ سے بھی تجاوز کرچکا ہے، گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے 31 جنوری تک صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے۔ حکام نے خبردار کیا کہ اس عرصے میں کوئی سی این جی اسٹیشن کھلا پایا گیا تو اس کا کنکشن ایک ماہ کیلئے منقطع کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :