پاکستان
15 جنوری ، 2013

لانگ مارچ شرکاء کیلئے میڈیکل ایڈکیمپ لگائے جائیں، الطاف حسین

لانگ مارچ شرکاء کیلئے میڈیکل ایڈکیمپ لگائے جائیں، الطاف حسین

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ اسلام آبادمیں تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کیلئے فوری طورپرمیڈیکل ایڈکیمپ اورکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے کیمپ لگائے جائیں۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی پاکستان کو ہدایت کی کہ تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ کے شرکاء کی معاونت اورانہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو میڈیکل ایڈکیمپ پرادویات اور متعلقہ طبی سامان مہیا کرنے کی ہدایت دی اور شرکاء کوکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے علیحدہ اسٹال لگانے اور اس سلسلے میں فی الفورانتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے میڈیکل ایڈکیمپ اور دیگرکیمپوں کے انعقادکے انتظامات ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیے۔

مزید خبریں :