پاکستان
15 جنوری ، 2013

کراچی: کلفٹن کے ایس ایس پی جاوید مہر کا تبادلہ کر دیا گیا

کراچی: کلفٹن کے ایس ایس پی جاوید مہر کا تبادلہ کر دیا گیا

کراچی…آئی جی پولیس سندھ نے کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایس ایس پی جاوید مہر کا تبادلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاوٴس کے باہر سیکڑوں افراد کا دھرنا ایس ایس پی کے تبادلے کی وجہ بنا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کلفٹن کراچی جاوید مہر کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوٴتھ فیض اللہ کوریجو کو ایس ایس پی کلفٹن کا عارضی چارج دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے حکام نے اتوار کی رات بلاول ہاوٴس کے سامنے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے سندھ کے دو وزراء کے ساتھ بد سلوکی کے واقعے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جبکہ بلاول ہاوٴس کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بھی اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

مزید خبریں :