15 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد سلیم نے ناقص کاکردگی پر ایک ایکسین سمیت دس ایس ڈی اوزکو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونیوالوں میں ایکسین پھول نگر رانا مقصود ، ایس ڈی او ماناوالہ سلمان مجید ، ایس ڈی او شیخوپورہ راشد سومرو اور ایس ڈی او قصور احمد اقبال شامل ہیں ۔ انکے علاوہ ایس ڈی او راجہ جنگ شیخ عمران، ایس ڈی او شاہ کوٹ محمد حسن، ایس ڈی او چونیاں اشتیاق احمد، ایس ڈی او کنگن پور اصف خان کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایس ڈی او سرفراز نگر اجمل شاہد، ایس ڈی پتوکی عنایت اللہ اورایس ڈی او کوٹ عبدالمالک غلام شبیرکوبھی معطلی کا نوٹی فکیشن اورشوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔