پاکستان
15 جنوری ، 2013

طاہر القادری جو کر رہے ہیں، آئین سے بغاوت ہے:پرویز رشید

 طاہر القادری جو کر رہے ہیں، آئین سے بغاوت ہے:پرویز رشید

لاہور…پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتخابات میں کچھ ہی ہفتے رہ گئے ہیں اور طاہر القادری جو کرنے جا رہے ہیں وہ آئین سے بغاوت ہے۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اس طرح کے غیر آئینی اقدامات سے ملک میں انارکی پھیلے گی، حکومت کا فرض ہے کہ ان سے آئین کے مطابق نبٹیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس رہ نما کے پاس 40 لاکھ ووٹرز ہوں انھیں سیاسی جماعت بنانا چاہیے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دعا ہے کہ اسلام آباد میں جاری اس کھیل کا اختتام خیریت سے ہو۔

مزید خبریں :