12 نومبر ، 2023
کویت سے تعلق رکھنے والی فنکار ہ شمس نے مرغی کے گوشت کو خواتین کی خوراک قرار دے دیا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں اخبار مزمز اور المرصد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شمس نامی کویتی فنکارہ نے مردوں کو مرغی کا گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شمس کا دعویٰ ہے کہ ’مرغی کا گوشت مردوں میں نزاکت لاتا ہے کیوں کہ مرغیاں خواتین کی خوراک ہیں، مردوں کو مردانہ خوراک استعمال کرنی چاہیے، دنیا میں ہر چیز میں ’نر‘ اور’مادہ‘ ہوتے ہیں، مرغی مادہ ہے لہٰذا مردوں کو مرغی نہیں کھانی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ’بہتر ہوگا کہ مرد حضرات ’پائے‘ اور اس جیسے دیگر کھانے استعمال کریں۔‘
فنکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر تبصروں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے کوئی اس بیان کو مذاق تو کوئی غیر سنجیدہ بیان قرار دے رہا ہے۔