جرائم
Time 20 نومبر ، 2023

حافظ آباد: نجی اسپتال میں ڈاکٹراورعملے کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، واقعے کا مقدمہ درج

اپنی والدہ کے گردے کا آپریشن کرانے نجی اسپتال گئی تو وہاں اسے مشروب پلا کر بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا: متاثرہ خاتون— فوٹو: فائل
اپنی والدہ کے گردے کا آپریشن کرانے نجی اسپتال گئی تو وہاں اسے مشروب پلا کر بے ہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا: متاثرہ خاتون— فوٹو: فائل

حافظ آباد میں نجی اسپتال میں ڈاکٹراور 2 ملازمین کی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈی بھٹیاں میں درج مقدمے میں متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گردے کا آپریشن کرانے نجی اسپتال گئی تو وہاں اسے مشروب پلا کر بے ہوش کیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ملازم نے زیادتی کرکے ویڈیو بنائی اور بلیک میل کیا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے اگلی رات دوبارہ اسے کمرے میں بلایا جہاں ایک ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اورجب تنگ آکر وہ گھر جا رہی تھی تو اس کی والدہ کا گردہ نکال لیا گیا جس سے ان کی موت ہو گئی۔

نجی اسپتال انتظامیہ نے خاتون کے الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد نامزد ملزم ڈاکٹر اور ملازمین روپوش ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :