Time 24 نومبر ، 2023
پاکستان

یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی ہٹنے کے امکانات روشن

یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جو سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جو سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جو سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی، ایاسا کی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ائیر وردیننس کا بھی اسسمنٹ کرے گی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم ائیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ کرے گی، سی اے اے کی یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی اسسمنٹ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کے ایس ایم ایس، فلائٹ اسٹینڈرڈ کا اسسمنٹ کرےگی، یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کی شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں کا بھی اسسمنٹ کرےگی، کامیاب اسسمنٹ کے بعد پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ جولائی2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے۔

مزید خبریں :