Time 24 نومبر ، 2023
کاروبار

وزارت تجارت نے ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزارت تجارت نے ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق  وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچائی جائیں گی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پاکستانی صنعتکاروں کا وفد وزیر تجارت کے ہمراہ چین کا دورہ کرے گا، جہاں چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستانی برآمدات بڑھانے کے پلان پر بات ہوگی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ملک کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرےگا۔

ذرائع کے مطابق برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے ایڈوائزری کونسلز قائم کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :