پاکستان
16 جنوری ، 2013

عاقل شاہ جعلی ڈگری کیس:3 ماہ تک فیصلہ نہ سنایا جائے، پشاو رہائیکورٹ

عاقل شاہ جعلی ڈگری کیس:3 ماہ تک فیصلہ نہ سنایا جائے، پشاو رہائیکورٹ

پشاور … پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل عاقل شاہ کی جعلی ڈگری کیس میں ماتحت عدالت کو 3 ماہ تک کیس کا فیصلہ نہ سنانے کی ہدایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے صوبائی وزیر سید عاقل شاہ کی جعلی ڈگری کیس میں ماتحت عدالت پر پابندی عائد کی کہ عاقل شاہ کے زیرسماعت مقدمے میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ 3 ماہ تک نہ سنانے کی ہدایت کی۔ یہ پابندی عاقل شاہ کی عدالت کو دی جانے والی درخواست پرعائد کی گئی، جس میں عدالت سے استدعاکی گئی کہ سول کورٹ لاہور میں بھی اسی مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ اس لئے اس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ارسال کرنے اور سول کورٹ لاہور کو پابند بنانے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر کی جعلی ڈگری پر ہائیکورٹ سے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

مزید خبریں :