پاکستان
16 جنوری ، 2013

پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضاعابدی کی پارٹی رکنیت معطل

پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضاعابدی کی پارٹی رکنیت معطل

لاہور…پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سینٹرجہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں اہل تشیع سے مذاکرات نہ کرنے پرسینیٹر فیصل رضا عابدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدرنے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں اہل تشیع شہریوں کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادتوں کا سخت نوٹس لیا تھا۔اس سلسلے میں پارٹی کے رہنما سینیٹرفیصل رضاعابدی کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ کوئٹہ میں اہل تشیع سے مذاکرات کریں لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

مزید خبریں :