16 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کی مقامی عدالت میں عائشہ منزل بم دھماکے میں ملوث چار وں ملزمان کو گواہوں نے شناخت کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی ظہیر احمد کی عدالت میں گلبرگ پولیس نے ملزمان بلال، توصیف، ایوب خان اور مہتمم خان کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا۔ دوران شناخت پریڈ استغاثہ کے 4 گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ان ملزمان کو سی آئی ڈی نے پولیس مقابلے بعد اتحاد ٹاوٴن سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ عائشہ منزل کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوگئے تھے۔