پاکستان
16 جنوری ، 2013

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس کل دن بارہ بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہ نما شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :