16 جنوری ، 2013
راولپنڈی…بھارت اور پاکستانی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی پاسداری کے لیے اتفاق کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک نے جنگ بندی اور کشیدگی ختم کرنے پر رضامندی کااظہار کیا۔دس منٹ تک جاری اس بات چیت میں بھارتی ہم منصب نے پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ نہ کرنے کا یقین دلایا۔