پاکستان
16 جنوری ، 2013

انتخا بی فہر ستوں کی تصدیق کا عمل شفاف نہیں ہو رہا،محنتی

کراچی …امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کراچی میں جاری انتخا بی فہر ستوں کی تصدیق کا عمل شفاف طریقے سے نہیں کیا جا رہاہے۔ کراچی میں صوبا ئی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انھو ں نے کہا کہ انتخا بی فہرستوں کی تصدیق کے عمل سے فوج کو نکال دیا گیا ہے، خانہ شماری کا عمل ایک ہی دن میں پو رے شہر میں کیوں نہیں شروع کیا گیا؟۔اس ملا قات میں جے یو آئی (ایف )کے قاری محمد عثمان ،مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت،سنی تحریک کے مطلوب اعوان،پی ٹی آئی کے سید حفیظ الدین سمیت دیگر سیا سی و مذہبی تنظیموں کے نما یندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں :