پاکستان
16 جنوری ، 2013

رحمان ملک کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے عدالت میں درخواست

اسلام آباد… تحریک منہاج القرآن نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے چیف کوآرڈی نیٹر حنیف مصطفوی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ طاہر القادری کے اغوا کی کوشش اور لانگ مارچ کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کے خلاف درخواست دی گئی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، لہذا عدالت ذمہ داروں کیخلاف مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کرے۔

مزید خبریں :