16 جنوری ، 2013
لاہور…لاہور کی تاجر برادری نے پنجاب حکومت کی طرف سے کمرشلائزیشن فیس کے نفاذ کو مستر د کر دیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ لاہور کے علاقے گلبر گ میں قومی تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری شیخ سلیم کی زیر قیادت تاجر برادری کا اجلا س ہوا۔ تاجروں نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے بعد اب پنجاب حکومت کی طرف سے کمرشل فیس کو زیادتی قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروبار نہیں ان حالات میں کروڑوں روپے کی فیس بلا جواز ہے وہ ادا نہیں کریں گے کاروبار بند کرنا پڑا تو کر دیں گے۔ شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام کو عدالت میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔