پاکستان
16 جنوری ، 2013

راجہ پرویزکے خلاف فیصلہ قانون کے مطابق ہے،جماعت اسلامی

لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کا وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت19افراد کی گرفتاری کا فیصلہ بالکل درست اور آئین و قانون کے مطابق ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا دونوں کا آپس میں گڈمڈکرنا درست نہیں ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔اس سے کرپٹ عناصرکی حوصلہ شکنی ہوگی اور ملک سے کرپشن کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ گھمبیراور تشویشناک صورتحال سے نکلنے کا واحد حل یہ ہے کہ الیکشن وقت پر کرائے جائیں۔

مزید خبریں :