16 جنوری ، 2013
راولپنڈی…احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ راول پنڈی کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج شاہد نصیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے خلاف نیب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب کیایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر توقیر صادق کی گرفتاری کے لئے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔